چنیوٹ:سیلاب متاثرین میں 19 کروڑ 25 لاکھ تقسیم

چنیوٹ:سیلاب متاثرین میں 19 کروڑ 25 لاکھ تقسیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کے تحت اب تک ضلع کے 8173سیلاب متاثرین میں 19 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ امدادکی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اورسیلاب متاثرین میں مالی امداد کیکارڈز تقسیم کئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی،اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باقی ماندہ متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے موقع پر موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے انتظامات بھی دریافت کئے اور کہا کہ آخری متاثرہ شخص تک امدادی رقم کی فراہمی تک ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں