ا یئر پورٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 2ملزم گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے ۔
چوکی انچارج نیو سبز منڈی، اے ایس آئی میاں اعجاز نے سیمپل کے قریب سے ملزم بابر علی ولد گلزار، سکنہ 232 ر ب باوے والا کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 1200 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔اسی دوران محمد نوید، اے ایس آئی نے ائیرپورٹ چوک کے قریب سے محمد ظہیر ولد حسن، سکنہ چک نمبر 66 کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 1120 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملز موں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں۔