ریت چوری کرنے والے 5افراد کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریت چوری کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے میاں خان نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی لاکھوں روپے مالیت کی ریت چوری کر لی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔