ٹریفک اصلاحات پر عوام کو ہراساں کیا جا رہا :میاں طاہر

ٹریفک اصلاحات پر عوام کو ہراساں کیا جا رہا :میاں طاہر

جرمانے پورے کرنے کے ٹارگٹ دینا قانون کو کاروبار بنانے کے مترادف

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنما  میاں طاہر ایوب نے کہا ہے کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے نام پر عوام پر دہشت مسلط کی جا رہی ہے اور ٹریفک پولیس نے شہر میں خوف کی فضا قائم کر دی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹریفک وارڈنز سارا دن ناکے لگا کر شہریوں کو ہراساں کر رہے ہیں جبکہ جرمانے پورے کرنے کے ٹارگٹ دینا قانون کو کاروبار بنانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا حکومت کا مقصد ٹریفک اصلاحات نہیں بلکہ خزانہ بھرنا نظر آتا ہے ۔قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے بھاری جرمانوں کی پالیسی عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر اہلکار کو روزانہ تیس سے چالیس چالان کا ٹارگٹ دینا صوبائی حکومت کی عوام دشمنی کا واضح ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں