تاندلیانوالہ میں تجاوزات کے خلاف پیرا فورس کا آپریشن

تاندلیانوالہ میں تجاوزات کے  خلاف پیرا فورس کا آپریشن

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پیرا فورس نے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ریل بازار میں قائم غیر قانونی دکانیں اور دیگر تجاوزات مسمار کر دیں۔

کارروائی کے دوران ایک ناجائز قابض محبوب نامی شخص نے پیرا فورس کے اہلکاروں پر دھونس اور زبردستی کرنے کی کوشش کی، جس پر فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم گرفتاری کے خوف سے موقع سے فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں