بلوچنی میں جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات رکھنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
بلوچنی (نمائندہ دنیا )سرکل کھرڑیانوالہ کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او فیصل آباد، سی پی او اور ایس پی جڑانوالہ سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ۔۔۔
تھانہ کھرڑیانوالہ اور تھانہ بلوچنی میں بعض پولیس ملازمین 15 سے 20 سال سے تعینات ہیں اور ان کے جرائم پیشہ عناصر سے گہرے تعلقات ہیں۔ ان تعلقات کی وجہ سے علاقے میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔