بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار  ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ایس ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ ثاقب مہیس نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بابو والا کے رہائشی ذیشان عرف شانہ ولد محمد انوار کو گرفتار کیا۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 1160 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں