گوجرہ :اوباش نے 5سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)اوباش نے پانچ سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ملزم موقع سے فرارہوگیا۔
چک نمبر358ج ب کی زبیدہ پروین نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کر اتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی پانچ سالہ بیٹی ( س ) قریبی مسجد سے نیازلینے کی غرض سے گئی جسے راستہ میں گاؤں کاامتیاززبردستی واش روم میں لے گیا سن کربعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرارہوگیا۔