کرسمس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے :ڈاکٹر نوید عاطف
چناب نگر (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔
مسیحی عبادتگاہوں میں آنے والے افراد کو جا مہ تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ پولیس عبادتگاہوں کے راستوں کی ناکہ بندی کرے گی جبکہ عبادتگاہوں کے اندر اور چھتوں پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ پولیس افسر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے پٹرولنگ بھی کریں گے ۔ ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد ہوگا۔مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ گرجا گھروں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پیشگی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری محفوظ ماحول میں کرسمس منائیں۔