قیدیوں کی حفاظت، اصلاح کیلئے اقدامات جاری :رانا عرفان
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رانا عرفان سلیمان نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کی حفاظت، اصلاح اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
جیل میں قیدیوں کی تربیت، صحت، رہائش اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید نظام پر کام جاری ہے ، قیدی بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں سزا کے ساتھ ساتھ اصلاح اور بہتری کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات سخت مانیٹرنگ کے تحت چلائے جا رہے ہیں، جبکہ منشیات کے سدباب، اصلاحی نشستوں، دینی تعلیم اور ہنر سکھانے کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ رہائی کے بعد قیدی معاشرے میں ایک باعزت شہری کے طور پر اپنی زندگی گزار سکیں۔