گوجرہ میں جماعت اسلامی کا سٹڈی سرکل پروگرام یکساں نظام تعلیم کے نفاذ پر زور
گوجرہ (نمائندہ دنیا )نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ حافظ فرحان اﷲ نے دفتر جماعت اسلامی جھنگ روڈ گوجرہ میں سٹڈی سرکل کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
کسی بھی ملک میں شہریوں کے درمیان اتحاد، یگانگت اور محبت کو بڑھانے کے لیے یکساں نظام تعلیم بے حد اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امیر، متوسط اور غریب طبقے کے لیے الگ الگ نظام تعلیم بنایا گیا تو اس سے نفرت کی بنیاد پڑے گی اور ملک کی سالمیت اور بقا خطرے میں پڑ جائے گی۔