ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے :مقررین

ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے :مقررین

چناب نگر(نامہ نگار) مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت کے زیر اہتمام جامع مسجد شہداء ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ خلیفہ بلا فصل یار غار و یار مزار حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی یاد میں شان صدیق اکبرسیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ۔۔۔

انبیا کرام،صحابہ کرام و مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کر نے والا دنیا و آخرت میں نامراد و ناکام ہو گا،ملک میں دہشت گردی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مقام عبرت بنایا جائے ،ہم حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی سنت پر عمل کر تے ہو ئے منکرین ختم نبوت کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد جا ری رکھیں گے ہم اپنے اکابرین کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ،حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کا دورخلافت تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے جس کو اپنا کر حکمران آج بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہو ئے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ خلیفہء رسول ﷺسیدنا ابوبکر صدیق ؓکا عہد خلافت تاریخ اسلام میں درخشندہ باب کی حیثیت رکھتا ہے ۔مولانا علامہ محمد قادری نے کہا کہ محافظ ختم نبوت حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے اپنے عہد خلافت میں مسیلمہ کذاب جھوٹے مدعی نبوت کا قلع قمع کیا ۔مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ انبیا کرام کی شان میں گستاخی کر نے والا دنیا و آخرت میں نامراد و ناکام ہو گا ،ہم نے تحفظ ختم نبوت اورناموس رسالت ؐ کا تحفظ سیدنا صدیق اکبر ؓ سے سیکھا ہے ،قاری عبد الرحمان نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ کی سیرت کو سامنے رکھتے ہو ئے تمام اسلام دشمن فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے ۔مولاناقا ری احسن رضوان عثمانی نے کہا کہ یہ ایک ایساعظیم مشن ہے جس پر کام کر نے والوں کیلئے جنت کی بشار ت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں