وکلا برادری کے اتحاد کیلئے سر گرم رہیں گے : احتشام انور
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ممبر پنجاب بار کونسل چودھری احتشام انور ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
وہ وکلا برادری کے اتحاد اور مضبوطی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں گے ،جبکہ وکلاء کے مسائل کے حل اور بار کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے ،انہوں نے ان خیالات کااظہار ممتاز کاروباری شخصیت میاں شہباز سراج کی جانب سے اپنے اعزاز میں ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔