جڑانوالہ :دکانیں مسمار،پرانی سبزی منڈی کی زمین واگزار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر جڑانوالہ میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس میں چار دہائیوں سے قائم متعدد دکانیں مسمار کی گئیں اور پرانی سبزی منڈی کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین بھی واگزار کرائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سہولت بازار سے متصل دکانوں کو مسمار کروایا۔ دکانوں کے مالکان نے اپنی دکانیں ملبے کا ڈھیر بنتے دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی پنجاب بھر میں جاری ہے اور اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عمل کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ انتظامیہ شہر بھر میں دکانوں کی تجاوزات تو ختم کر رہی ہے ، تاہم ریڑھی بانوں اور دکانوں کے باہر غیر قانونی تجاوزات پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے ۔