حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی رحلت امت مسلمہ کے لیے عظیم صدمہ :شبیر احمد عثمانی
چناب نگر(نامہ نگار) مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ ممتاز روحانی شخصیت حضرت پیر عبدالرحیم نقشبندی،حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی رحلت سے روحانی دنیا میں ناقابل تلافی خلا پیدا ہو گیا ہے ۔
پیر عبدالرحیم نقشبندی اپنے عظیم والد کے قابل قدر جانشین اور زہد و تقوی کی عملی تصویر تھے ، ان کی جدائی دینی حلقوں کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی رحلت امت مسلمہ کے لیے عظیم صدمہ ہے ،ہم ان حضرات کی رحلت پر ان کے خاندان و جملہ پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔