رکشہ میں چادر پھنسنے سے 45 سالہ محنت کش جاں بحق

 رکشہ میں چادر پھنسنے سے 45 سالہ محنت کش جاں بحق

چک نمبر 359 ج ب کے شکیل کے سرمیں چوٹیں ،لاش ورثاکے حوالے

گوجرہ (نمائندہ دنیا) رکشہ کی شافٹ میں چادر پھنسنے سے 45 سالہ محنت کش جاں بحق ہو گیا، بتایاگیاہے کہ چک نمبر 359 ج ب کا رہائشی شکیل احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ لوڈر رکشہ میں شہر سے گاؤں جا رہا تھا کہ گاؤں کے قریب شکیل احمد کی گرم چادر رکشہ کی شافٹ میں پھنس گئی، جس کے نتیجے میں وہ رکشہ سے گر گیا اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا، لیکن وہاں پہنچنے سے قبل ہی وہ جانبر نہ ہو سکا۔ صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں