بیمار جانوروں کے گوشت کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چنیوٹ میں مردار اور بیمار جانوروں کے گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھوانہ کے نواحی علاقے پل خضر الیاس میں کارروائی کرتے ہوئے 3 من سے زائد بیمار جانور کا انتہائی مضر صحت گوشت برآمد کیا۔
ویٹرینری سپیشلسٹ کی رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ گوشت انسانی استعمال کے لیے انتہائی نقصان دہ تھا۔ اس دوران 3 من سے زائد بدبو دار، غیر مہر شدہ اور مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران لوڈر، رکشہ اور متعلقہ پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے ، اور ملز موں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 (ترمیم شدہ 2016) اور سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔