جھنگ :ضلعی محکموں کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمانہ کارکردگی اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات، انسداد سموگ مہم، وستھرا پنجاب صفائی آپریشن اور سوشو اکنامک رجسٹری کے سروے پر بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہ کی جائے ۔