چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کی ہسپتال میں ناقص صفائی پر آخری وارننگ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، علاج معالجہ کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ہسپتال میں موجود مشینری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ ہسپتال کو شکایت فری بنانا ترجیح ہے ۔عائشہ رضوان نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر آخری وارننگ دیتے ہوئے بہتری کے احکامات جاری کیے اور ایکسرے مشین کو بھی چیک کر کے اس کے مکمل فعال ہونے کی تصدیق کی۔