ٹو بہ :گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ، لو گوں کو شدید مشکلات

ٹو بہ :گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ، لو گوں کو شدید مشکلات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعظم پاکستان کے ملک بھر میں گھریلو صارفین کو دن بھر بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے اعلان کے باوجود ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔

شہر اور گردونواح میں صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں صرف چند گھنٹوں کے لیے گیس فراہم کی جاتی ہے ، جبکہ ساری رات اور دن کے اہم حصوں میں گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لیکیج کی آڑ میں گیس بند کرنا انتظامی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کا ثبوت ہے ۔ گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو خواتین، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گیس سسٹم کو فوری جدید اسکیڈا سسٹم سے منسلک کیا جائے اور لیکج کا مستقل حل نکالا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں