ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا دورہ ، کئی سکولوں کو بند کر وادیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا دورہ ، کئی سکولوں کو بند کر وادیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ چوہدری عبدالغفار نے عوامی شکایات پر تحصیل بھر کے مختلف پرائیویٹ سکولوں کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد رمضان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران معلوم ہوا کہ کچھ پرائیویٹ سکولز ونٹر کیمپ کے نام پر کھلے ہوئے تھے ، جنہیں موقع پر ہی بند کروا دیا گیا۔ ذمہ داران کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن سے پہلے سکول کھولنے یا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سکولز کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ڈی ڈی ای او نے واضح کیا کہ 12 تاریخ سے قبل کوئی بھی پرائیویٹ سکول نہیں کھلے گا اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو نہ صرف قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ سکول بھی سیل کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں