سمندری کے قریب بس اور آئل ٹینکر کا تصادم ، 17 افراد زخمی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سمندری کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں مرد و خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے ، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
سٹی سمندری کے علاقے کباڑی چوک میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار 17 مسافر زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔