کمشنر فیصل آباد سے نیپا کے زیرتربیت افسروں کی ملاقات

کمشنر فیصل آباد سے نیپا کے زیرتربیت افسروں کی ملاقات

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے 45ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد کے زیرتربیت افسران نے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔

 کمشنر فیصل آباد نے زیرتربیت افسران کا خیرمقدم کیا اور انہیں فیصل آباد ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی، ثقافتی اور صنعتی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈویژن میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے فیصل آباد شہر میں جاری تعمیر و ترقی کے عمل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کی 80 شاہراہوں پر مرحلہ وار مرمت و بحالی، سٹریٹ لائٹس کی فعالیت، لین مارکنگ اور کرو اسٹونز پینٹ کرنے کا کام جاری ہے ، جبکہ 40 سے زائد سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت ‘‘میرا سوہنا فیصل آباد’’ کے عنوان سے مختلف ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ کمشنر نے آگاہ کیا کہ ایف ڈی اے سٹی میں ساندل کلب قائم کیا جا رہا ہے جو آئندہ چار سے پانچ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں