پی سی آر ڈبلیو آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاواٹر کوالٹی لیبارٹری کا دورہ

پی سی آر ڈبلیو آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاواٹر کوالٹی لیبارٹری کا دورہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر عابد بن نذیر نے ضلعی واٹر کوالٹی لیبارٹری، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لیبارٹری کے آلات اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں واٹر کوالٹی لیبارٹری ویسٹ واٹر ٹیسٹنگ کے لیے صنعتوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور پانی کے تمام ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر کوالٹی لیبارٹری جڑانوالہ روڈ پر الیکشن کمیشن آفس کے نزدیک واقع ہے ، جہاں شہری پانی سے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں