سیکرٹری ہاؤسنگ کا ایف ڈی اے میں ڈیجیٹل اصلاحات پر زور دیا

سیکرٹری ہاؤسنگ کا ایف ڈی اے میں ڈیجیٹل اصلاحات پر زور دیا

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب نورالامین مینگل نے اجلاس کے دوران ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ایف ڈی اے کی ڈیجیٹل اصلاحات کے نفاذ کو سراہا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جائیدادوں کے اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا رئیل ٹائم اجرا کرنے کے حوالے سے ایف ڈی اے نے پنجاب بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں سبقت حاصل کی ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر یکساں عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ منظم اور پائیدار شہری ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس سلسلے میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا کردار انتہائی اہم ہے ۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ایف ڈی اے نے جائیدادوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کر کے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ سے منسلک کیا، جو شفافیت کی جانب اہم قدم ہے ۔ سال 2025 میں دیگر کامیابیوں کے ساتھ عوامی ریلیف کے لیے آن لائن سروسز فراہم کی گئیں، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ محکمانہ سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں