94 سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال 5 ارب روپے کے ازنوتعمیری منصوبے کی منظوری

94 سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال 5 ارب روپے کے ازنوتعمیری منصوبے کی منظوری

ڈپٹی کمشنر کی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو فوری سروے اور تخمینہ لگانے کی ہدایات ،لسٹ میں تحصیلوں ، صدر و سٹی، چک جھمرہ، جڑانوالہ، سمندری اور تاندلیانوالہ کے پرائمری، مڈل، ایلیمنٹری اور ہائی سکول شامل

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) شہر بھر میں 94سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہونے کے باعث خطرناک قرار دیدی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن نے متعلقہ لسٹ محکمہ تعلیم پنجاب کو ارسال کی۔ذرائع کے مطابق 23دسمبر 2025 کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور سی ای اوز کو مراسلہ لکھا تھا کہ خستہ حال عمارتوں والے سکولوں کی نشاندہی کرکے 7دن کے اندر حکومت پنجاب کو رپورٹ بھجوائی جائے ۔

اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب نے 5ارب روپے کے از نو تعمیری منصوبے کی منظوری بھی دیدی ہے ۔کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھ کر ان عمارتوں کے فوری سروے اور تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کیں۔ 94 اسکولوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے حکومت کو ارسال کر دیا گیا ۔لسٹ میں تحصیلات صدر و سٹی، چک جھمرہ، جڑانوالہ، سمندری اور تاندلیانوالہ کے پرائمری، مڈل، ایلیمنٹری اور ہائی سکول شامل ہیں۔ منظور شدہ مجموعی فنڈ میں فیصل آباد کیلئے مخصوص بجٹ کی بھی منظوری متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں