چناب نگر:سردی بڑھتے ہی نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

چناب نگر:سردی بڑھتے ہی نمونیا  کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

چناب نگر(نامہ نگار )سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،بزرگوں کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔

اس حوالے سے ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بچوں میں نمونیا کی بیماری میں اضافہ ہو گیا ،والدین بچوں کو سردی کی شدت سے بچانے کے لیے گرم ملبوسات کا استعمال کریں ،غیر ضروری سفر نہ کرنے دیں اور گرم مشروبات جس میں یخنی سوپ گرم انڈے مچھلی کا استعمال کریں ۔چائلڈسپیشلسٹ کا کہناہے کہ مائیں کم عمر بچوں کو دودھ پلاتے وقت احتیاط کریں ،احتیاطی تدابیر اپنا کر بچوں کو بیماریوں سے بچا یا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں