شورکوٹ چھاؤنی اورگردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری
بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ،نوٹس لینے کا مطالبہ
شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا )شورکوٹ چھاؤنی اورگردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، شہری شدید مشکلات کا شکار۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،بجلی کی طویل بندش نے گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کر دیا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ روزانہ گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن چکا ۔تاجروں نے شکایت کی ہے کہ بار بار بجلی بند ہونے سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے ، بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا واضح شیڈول جاری کیا جائے تاکہ عوام ذہنی اذیت سے نجات حاصل کر سکیں۔