رکشے میں سفر کرنے والے شہری کو جیب تراشوں نے شکار بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں عمر نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔