شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بنا لی

شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بنا لی

ملزم کی طرف سے خاتون کو ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ کرلی گئی۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی بھابھی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔ جس کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرتے ہوئے ہراساں اور پریشان بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں