منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،6 گرفتار
چنیوٹ، بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس نے مختلف علاقوں سے 6 منشیات فروش ملز موں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5 کلو گرام سے زائد چرس اور شراب برآمد ہوئی۔