اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا لاہور موڑ کا دورہ، شجرکاری کی ہدایات

اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی  کا لاہور موڑ کا دورہ، شجرکاری کی ہدایات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کے ہمراہ لاہور موڑ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے چوک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات دیں کہ درخت لگانے اور شجرکاری کو فروغ دینے کے ساتھ چوک کی خوبصورتی میں مزید بہتری لائی جائے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اور اس مقصد کے لیے میونسپل کمیٹی عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں