سیدنا امیر معاویہؓ عظیم صحابی رسولؐ، کاتبِ وحی تھے :مقررین
چناب نگر(نامہ نگار) حضرت سیدنا امیر معاویہؓ عظیم صحابی رسولؐ، کاتبِ وحی اور فاتح جرنیل تھے ۔ سرور کائنات کی آپ پر بے حد نوازشات تھیں۔
کتب حدیث میں آپ کے فضائل پر ابواب موجود ہیں۔ حضرت امیر معاویہ ؓ سلطنت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰ و السلام کے پہلے بادشاہ اور اول ملوکِ اسلام تھے ۔آپ امیر المومنین اور امام بر حق قرار پائے ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں شان امیر معاویہ ؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،مقررین نے کہا کہ امت میں حضرت امیر معاویہ ؓ کا تذکرہ خاندانِ بنو امیہ کی وجہ سے نہیں’ نسبت رسولؐ کی وجہ سے کیا جاتا ہے ۔سیدنا امیر معاویہ حضور کے بااعتماد ترین اور جلیل القدر صحابی تھے ۔اسی لئے ان کو وحی الٰہی قران مجید کی کتابت کا شرف دیا گیا۔مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی نے کہا کہ وقت کی سپر پاور روم کو پہلا عظیم اسلامی بحری بیڑا بنا کر پہلے سمندری جہاد میں شکستِ فاش سے دو چار کیا۔