بلوچنی: آزاد علی تبسم کی ڈی ای او ایلیمنٹری سے ملاقات سرکاری سکولوں کی بہتری پر زور
بلوچنی (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 98 کے ایم پی اے اور ضلع فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری آزاد علی تبسم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیصل آباد حافظ محمد ذاکر سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔آزاد علی تبسم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کے وژن کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانے کیلئے ڈی ای او ایلیمنٹری کا کردار قابل ستائش ہے ۔