کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر لیا جن کی جانب سے مبینہ طور پر کرائے کے گھروں میں رہائش اختیار کی گئی تھی لیکن متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔