گھر سے نقدی،طلائی زیورات سمیت دیگرقیمتی سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے نامعلوم ملزم نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں عمران نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد اس کے گھر داخل ہو گئے اور الماریوں سے نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔