زیر تعمیر مکان سے مشینری، بجلی کے تار، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان سے مشینری، بجلی کی تاریں، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں نوید نامی شہری کے زیر تعمیر مکان کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں ملزمان واٹر پمپ، بجلی کی تار، مشینری اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔