چنیوٹ پولیس کے 2 افسر وں کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
ڈی پی او نے پروقار تقریب میں ترقی پانیوالے دونوں افسروں کو بیج لگائے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس افسران کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے ۔ چنیوٹ پولیس کے 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔اس حوالے سے ڈی پی او چنیوٹ کے دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترقی پانے والے افسروں کے عزیز و اقارب کو بھی بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔
تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈی ایس پی لیگل مدثر کلیم نے ترقی پانے والے افسر وں کو ان کے عزیز و اقارب کے ہمراہ مل کر ترقی کے بیج لگائے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے افسروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارک باد دی اور آئندہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ ترقی کے بعد آپ سب پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہیں،افسر خوش اخلاقی سے پیش آئیں، عوام کے دکھوں کا مداوا بنیں اور پولیس سروسز میں بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈی پی او نے کہا کہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر نیک نیتی اور محنت سے انجام دیں تاکہ عوامی اعتماد اور پولیس کی ساکھ مزید مضبوط ہو۔