پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر 2 دکاندار گرفتار، 25 ہزار جرمانہ

 پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر 2 دکاندار گرفتار، 25 ہزار جرمانہ

ایک دکاندار کیخلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے استغاثہ دائر کر دیا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 2 دکانداروں کو موقع سے گرفتار کر لیا اور ایک کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے استغاثہ دائر کر دیا۔انہوں نے جڑانوالہ روڈ اور مدینہ ٹاؤن میں پھل و سبزی کی شاپس، کریانہ اور سپر سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں