زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا

زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا

پولیس 40 سے زائد مقدمات پر مقصود سودی کو ریکوری کیلئے لیجارہی تھی تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے جھوک موڑ کے قریب چھڑوانے کی کوشش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر حراست ڈاکو کو سامان کی ریکوری کیلئے لیکر جانے والے پولیس ٹیم پر ملزم کے مسلح ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔ جس سے زیر حراست ملزم زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس ڈکیتی و راہزنی کے40سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ زیر حراست ڈاکو مقصود عرف سودی کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ جھوک موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزموں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرکے ملزم کو چھڑوا لیا اور 354گ ب کی جانب فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران ملزموں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں حراست سے فرار ہونے والا ڈاکو مقصود زخمی ہوگیا۔ جسے حراست میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں