سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنیوالا گرفتار ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی۔ جس سے مذہبی انتشار پھیلنے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ۔