نوسر باز نے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا
غلام آباد کے علاقے میں عمر کیساتھ روحانی شخصیت ظاہر کرکے واردات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔تھا نہ غلام آباد کے علاقے سبحان اللہ چوک میں عمر نامی شہری کو نامعلوم نوسر باز نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے اس سے موبائل فون اور نقدی ہتھیالی اور آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔