کھلا پیٹرول فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پیٹرول فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں کھلے پیٹرول کی فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔