بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لیکر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والا شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو قابو کر لیا۔ جسکی جانب سے قانون کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔