سی پی اونے چار ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے

سی پی اونے چار ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے

ارسلان،علی عمران ،شاہد اعوان اور عدنان کی مختلف شہروں میں تعیناتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے چار ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ارسلان سب انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی جڑانوالہ سے ایس ایچ او ساہیانوالہ، انسپکٹر علی عمران جپہ تھانہ صدر سمندری سے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ، سب انسپکٹر شاہد اعوان پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ ساندل بار اور سب انسپکٹر عدنان تھانہ رضا آباد سے ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری تعینات کردیئے گئے ، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں