نوسر باز شہری اور خاتون سے نقدی ، موبائل لے اڑے

نوسر باز شہری اور خاتون سے نقدی ، موبائل لے اڑے

بشارت سے الفتح گراؤنڈ کے قریب،نجمہ سے کارڈیالوجی ہسپتال میں واردات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز شہری اور خاتون سے نقدی اورموبائل فون لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے الفتح گراؤنڈ کے قریب بشارت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور دھوکہ دہی سے اس سے موبائل فون اور نقدی ہتھیالی اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم کارڈیالوجی ہسپتال میں نجمہ نامی خاتون کو نامعلوم نوسر باز نے روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں