خواتین و دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خواتین و دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

35 گ ب کے قریب شفیق ،اسکی اہلیہ، والدہ ، ہمشیرہ پر سابقہ رنجش پر حملہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔شفیق نے پولیس کو بتایا کہ وہ تھانہ ستیانہ کے علاقے چک نمبر 35 گ ب کے قریب اپنی اہلیہ والدہ اور ہمشیرہ سمیت دیگر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے سابقہ رنجش پر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں