گوجرہ:چھاپے میں کروڑوں کے نان ڈیوٹی سگریٹ برآمد
گوجرہ (نمائندہ دنیا )گوجرہ کے نواحی گاؤں میں ایف بی آر کا چھاپہ کروڑوں کے سگریٹ برآمدکر لئے گئے۔۔۔
ایف بی آر کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 297 ج ب کے اعجاز نے اپنے گھر میں نان ڈیوٹی سگریٹ سٹاک کر رکھے ہیں جس پر اہلکاروں نے چھاپہ مار کر 300 پیٹی نان ڈیوٹی سگریٹ برآمد کرلئے ۔قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔