خاتون کو قابو کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شمیم بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی بھتیجی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔