وارڈنزاوراہلکاروں پر رقم بٹورنے کے الزامات،نوٹس کامطالبہ
پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے سامنے وارڈنز اور پولیس اہلکاروں پر شہریوں سے ناجائز رقم بٹورنے کے الزامات، شہریوں کاکہناہے کہ تھانے کے گیٹ پر ناکے لگا کر تلاشی لی جاتی ہے۔۔۔
اور بغیر رسید صرف سادہ کاغذ پر دو ہزارسے لیکر اکیس روپے تک لئے جا رہے ہیں۔ ڈرا دھمکا کر تھانے میں بند رکھا جاتا ہے ، جعلی چالانوں کا کوئی قانونی جواز نہیں، آر پی او اور سی ٹی اوفیصل آباد فوری نوٹس لیکر تحفظ فراہم کریں۔